21 نومبر سے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز، مڈٹرم الیکشن کا امکان نہیں: سراج الحق

اتوار 12 اکتوبر 2014 23:27

21 نومبر سے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز، مڈٹرم الیکشن کا امکان نہیں: ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ماہ نومبر میں پورے پاکستان کے لوگوں کو اکٹھاکر کے اجتماع عام کریں گے اور 21 نومبر کو مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز کریں گے، اس تحریک کے دوران پاکستان کے ہر شہر میں جلسہ کریں گے، ہر شہر جائیں گے اور عوام میں اسلامی نظام کو رائج کرنے کے حوالے سے ترغیب دیں گے اور ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ ہماری کوششوں سے ملک میں خون خرابہ ہونے سے بچ گیا ہے۔