سپورٹ، نوٹ اور ووٹ، طاہر القادری نے انقلاب کے لئے تین چیزیں مانگ لیں

اتوار 12 اکتوبر 2014 22:28

سپورٹ، نوٹ اور ووٹ، طاہر القادری نے انقلاب کے لئے تین چیزیں مانگ لیں

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستا ن عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری نے ملک میں انقلاب برپا کرنے کے لئے عوام سے تین چیزیں طلب کر لی ہیں، دھوبی گھاٹ اسٹیڈیم میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میری تحریک میں شامل ہوں اور پارٹی ممبر شپ حاصل کر کے مجھے ’سپورٹ‘ دیں، میری تحریک کو مالی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ میرے ساتھ کوئی وڈیرہ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی خفیہ ایجنسی سے مال ملتا ہے اس لئے مجھے’ نوٹ‘ دیں جبکہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں مجھے ’ووٹ‘ دیں اور میں اس کے بدلے میں آپ سے ملک میں انقلاب کا وعدہ کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :