خیبر پختونخوا، جیلوں میں بند قیدیوں کو ابتر صورتحا ل کا سا منا ،صوبائی حکومت کی جانب سے قیدیوں کی خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے تین روپے بیالیس پیسے جبکہ اہلکاروں اور افسران کے لئے نو روپے یومیہ فراہم کیے جا رہے ہیں

اتوار 12 اکتوبر 2014 21:40

خیبر پختونخوا، جیلوں میں بند قیدیوں کو ابتر صورتحا ل کا سا منا ،صوبائی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین، آن لائن، 12اکتوبر۔2014ء) صوبائی حکومت کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کی خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے تین روپے بیالیس پیسے جبکہ اہلکاروں اور افسران کے لئے نو روپے یومیہ فراہم کر رہی ہے جس کے باعث جیلوں میں بند قیدیوں کو خوراک اور دیگر امور کے حوالے سے ابتر صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہاہے قیدیوں کے لئے کم بجٹ میں معیاری خوراک اور ادویات کی فراہمی مشکل ترین کام بن گیا ہے جبکہ قیدیوں کی حفاظت کے لئے اہلکاروں کو نو روپے یومیہ خورا ک اور دیگر ضروریات کی مد میں مہیا ہو رہی ہے ا س طرح قیدیوں سے زیادہ اخراجات جیل پولیس اہلکاروں اور افسرا ن پر خرچ ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات ذرائع نے بتایاہے کہ اس وقت سات ہزار 948قیدی جیلوں اور دیگر مراکز میں موجود ہیں جس کے لئے اٹھانوے لاکھ روپے سالانہ فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ افسران اوراہلکاروں کے لئے دو کروڑ روپے تک فراہم کئے جاتے ہیں ۔