وی آئی پی کلچر ، صدرمملکت کی دو ہیلی کاپٹروں میں آنکھوں کے معائنے کیلئے راولپنڈی آمد،کورس گراؤنڈ ، پولو کلب اور تمام سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، لوگ ٹریفک میں پھنسے خوار ہوتے رہے ،گو نواز گو کے نعرے

اتوار 12 اکتوبر 2014 21:28

وی آئی پی کلچر ، صدرمملکت کی دو ہیلی کاپٹروں میں آنکھوں کے معائنے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) وی آئی پی کلچر ، صدرمملکت ممنون حسین کی دو ہیلی کاپٹروں میں آنکھوں کے معائنے کیلئے راولپنڈی آمد ، ریس کورس گراؤنڈ ، پولو کلب اور تمام سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، لوگ ٹریفک میں پھنسے خوار ہوتے رہے اور گو نواز گو کے نعرے لگا کر حکومت کو کوستے رہے ، صدر مملکت ملٹری ہسپتال ( ایم ایچ ) میں آنکھوں کے شعبے کے ہیڈ سے اپنی آنکھیں چیک کرائینگے اور جب تک وہ ہسپتال میں موجود رہیں گے راولپنڈی میں تمام ٹریفک بند اور سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز صدر مملکت ممنون حسین دو ہیلی کاپٹروں میں صرف آنکھوں کے معائنے کیلئے راولپنڈی پہنچے ایک ہیلی کاپٹر میں وہ خو موجود تھے جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر ان کے پروٹوکول کیلئے موجود تھا ۔

(جاری ہے)

اس دوران ان کی ہیلی کاپٹر نے ریس کورس گراؤنڈ میں لینڈ کیا اور ان کے ہیلی کاپٹرز کی وجہ سے راولپنڈی انتظامیہ نے ایک رات پہلے ہی ریس کورس گراؤنڈ اور پولو کلب کو مکمل طور پر بند کردیا تھا ۔

جیسے ہی وہ ہیلی کاپٹر سے باہر آئے تو اس دوران پولیس انتظامیہ ، ایلیٹ ، رینجرز اور دیگر اداروں کی گاڑیاں ان کے لئے تیار کھڑی تھیں اور انہیں گاڑیاں لیکر ایم ایچ ہسپتال کی طرف روانہ ہوگئیں اس دوران بینک روڈ ، کشمیر روڈ ، صدر اور دیگر اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردی گئیں اور لوگ گھنٹوں گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں کھڑے خوار ہوتے رہے ۔ صدر مملکت کیلئے پولیس نے گزرنے والے عام لوگوں کو بھی آگے جانے سے روک دیا ٹریفک میں پھنسے لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور حکومت کو کوستے رہے صدر مملکت نے ایم ایچ میں آئی سپیشلسٹ سے خصوصی معائنہ کرایا اس دروان گھنٹوں ٹریفک بند رہی پولو اور ریس کورس گراؤنڈ بھی بند رہا ۔

متعلقہ عنوان :