Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری رہی،میپکو ترجمان

اتوار 12 اکتوبر 2014 21:04

پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) عمران خان کے دس اکتوبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ کے دوران اور بعد میں سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس مسلسل روشن رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری رہی ہے ۔ یہ بات میپکو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں کلپنگ کی سختی سے تردید کرتے ہیں ملتان سٹیڈیم کو گیارہ کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی مسلسل جاری رہی ہے اور اس میں ایک منٹ تو کیا ایک سیکنڈ کی ٹرپنگ بھی نہیں ہوئی ۔

این پی سی سی اسلام آباد ، آر سی سی جامشورو اور پی ڈی سی میپکو کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ اس کا ٹھوس ثبوت ہے جبکہ موقع پر ایک اضافی ٹرانسفارمر ٹرالی بھی کھڑی کی گئی تھی جس کا رننگ سسٹم سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ جلسے میں چلتی ہوئی بجلی پر ٹرانسفارمر الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ رپورٹنگ کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات