پنجاب میں کمرشل جائیداد پر 50ا،رہائشی جائیداد کے سالانہ ٹیکس پر 40فیصد اضافہ

اتوار 12 اکتوبر 2014 20:52

پنجاب میں کمرشل جائیداد پر 50ا،رہائشی جائیداد کے سالانہ ٹیکس پر 40فیصد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبے بھر کی کمرشل جائیداد پر 50اور رہائشی جائیداد کے سالانہ ٹیکس پر 40فیصد اضافہ کر دیا۔شہریوں کو عید کے بعد نئے ٹیکس چالان ملنا شروع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق سابقہ پراپرٹی ٹیکس 2000ء کے پراپرٹی ٹیکس سروے کی روشنی میں وصول کیا جا رہا تھااور اب نئے سروے کی روشنی میں ٹیکس فکسڈ کیا گیا ہے۔

ان ذرائع نے بتایا کہ نئے سروے کے مطابق اب کمرشل پراپرٹی اور رہائشی پراپرٹی پر سو فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے گورنر پنجاب نے کم کرکے کمرشل پراپرٹی پر 50اور رہائشی پراپرٹی پر 40فیصد اضافے کی منظوری دی،جس کی روشنی میں نئے ٹیکس چالان تیار کر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :