گورنر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا: چوہدری سرور

اتوار 12 اکتوبر 2014 20:16

گورنر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا: چوہدری سرور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وہ اپنے موجودہ کام سے قدرے مایوس ہیں کیونکہ وہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں بکھیر سکے لیکن اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بحیثیت گورنر پنجاب کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے گورنر ہاﺅس خالی کرکے ڈی ایچ اے میں اپنی نئی رہائش گاہ منتقل ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدستور گورنر ہاؤس ہی میں موجود ہیںتاہم انہوں نے ڈیفنس میں بنگلہ خریدنے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جائیداد کی خریداری کو ان کے مستعفی ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جو خواب انہیں پاکستان لایا تھا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم و صحت کے شعبوں میں کام کا جذبہ لے کر آئے تھے لیکن 18ویں آئینی ترمیم کے بعد گورنر کے دفتر کی حیثیت رسمی اور علامتی ہوگئی اور یہی انکی مایوسی کی بھی وجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گو کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ان کا کردار نہیں لیکن وہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :