فیصل آباد کی عوام نے انقلاب کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، جلسے میں 2 لاکھ افراد ہیں جبکہ لاکھوں کا سمندر میرے ساتھ چل رہا ہے:طاہر القادری

اتوار 12 اکتوبر 2014 19:57

فیصل آباد کی عوام نے انقلاب کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، جلسے میں 2 لاکھ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) فیصل آباد کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کے کے انقلاب کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔دھرنے اور جلسوں کے اخراجات اوورسیز پاکستانیوں نے برداشت کیے۔فیصل آباد آمد پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ ملک میں بادشاہت کا نظام نہیں چل سکتا۔پاکستان نے انقلابی کروٹ لے لی ہے اب انقلاب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اب ہر صورت انقلاب کی فتح ہو گی۔اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا اور ان کے لیے امدادی سامان کا ٹرک بھی لے کر جاو¿ں گا۔16 اکتوبر کو واپس دھرنے میں پہنچ جاؤں گاجبکہ 19 اکتوبر کو لاہور اور 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کروں گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاءنے 2 ماہ سے ملک کی خاطرقربانیاں دیں ہیں اور آج ان کی بدولت پورا ملک جاگ گیا ہے۔

آج کے جلسے میں 2 لاکھ افراد موجود ہیں اور فیصل آباد کی آنکھ نے اتنا بڑا عوام کا سمندر نہیں دیکھا۔لاکھوں لوگ پنڈال میں موجود ہیں جبکہ لاکھوں عوام کا سمندر میرے ساتھ چل رہا ہے۔واضح رہے اس سے قبل عمران خان بھی اسی پنڈال میں جلسہ کر چکے ہیں اور انہوں نے 3 لاکھ افراد کا جلسہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ طاہر القادری کے اس اعلان کے مطابق وہ عمران خان کے جلسے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں ۔یاد رہے پنڈال میں موجود پاکستان عوامی تحریک کی انتظامیہ نے 50 ہزار افراد کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طاہر القادری 2 لاکھ افراد کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :