ابو ظہبی ون ڈے:آسٹریلیانے پاکستان کوجیت کے لئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

اتوار 12 اکتوبر 2014 19:57

ابو ظہبی ون ڈے:آسٹریلیانے پاکستان کوجیت کے لئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 232 رنز کا ہدف دے دیا ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز کے اختتام تک231 رنز بنا ئے، اسمتھ 76 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کے کھلاڑی فنچ 18، وارنر 56، بیلے صفر، میکس ویل 20، ہگیس 5 , اسمتھ 77 ، سٹارک 5 , فالکنر 33اور ہیڈن 2رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ رچرڈ سن اور ڈھورٹےناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے کپتان سہیل تنویر نے3, کپتان شاہد آفریدی نے 2 جبکہ محمد عرفان اور انور علی نے 1 ،1کھلاڑی کا شکار کیا۔

متعلقہ عنوان :