پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں واجبات کا معاملہ طے پاگیا

اتوار 12 اکتوبر 2014 19:28

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں واجبات کا معاملہ طے پاگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا معاملہ طے پاگیا ہے جس کے بعد پالپا نے اپنا احتجاج ختم کردیا ہے۔ نائب صدر پالپا کیپٹن صادق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملات طے پانے کے بعد پالپا نے اپنا احتجاج ختم کردیااور اب تمام انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تین ماہ کے واجبات تین قسطوں میں اسی ماہ ادا کردیئے جائیں گے، جبکہ باقی 4 ماہ کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے۔ کیپٹن صادق کے مطابق بین الااقوامی پروازوں پر ٹی اے ، ڈی اے نہ دینے کے خلاف پی آئی اے کے پائلٹوں نے احتجاج شروع کیا تھا۔ احتجاج کے باعث حج آپریشن اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

متعلقہ عنوان :