گو نواز گو کا نعرہ اب شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی سنائی دیا جانے لگا،نعرے پر بنائے گئے گانوں پر مردوں اور عورتوں کی تقاریب میں خصوصی ڈانس بھی پیش کئے جانے لگے

اتوار 12 اکتوبر 2014 18:34

گو نواز گو کا نعرہ اب شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی سنائی دیا جانے لگا،نعرے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) گو نواز گو کا نعرہ اب شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی سنائی دیا جانے لگا اور اس نعرے پر بنائے گئے گانوں پر مردوں اور عورتوں کی تقاریب میں خصوصی ڈانس بھی پیش کئے جانے لگے۔ خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں اس وقت شادی بیاہ کی تقاریب عروج پر ہیں اور شدید سردی کی آمد سے قبل ہی ان تقاریب کو نمٹانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب گو نواز گو کا نعرہ ایک گیت کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ شادی بیاہ کی تقاریب میں نوجوان جب ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہیں تو اس کیساتھ ہی مخصوص دھن پر گو نواز گو کا نعرہ بھی لگاتے ہیں۔ اسی طرح خواتین بھی گو نواز گو کا نعرہ ضرور لگاتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس نعرے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈھول بجانے والوں نے اس نعرے کیساتھ خصوصی دھنیں تیار کی ہیں تاکہ نعرے اور ڈھول کی تھاپ میں مطابقت ہو۔

متعلقہ عنوان :