Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عمران خان کے درمیان رواں ہفتے قانونی جنگ چھڑ نے کا امکان ،معاملہ سیشن کورٹ میں شروع ہوگا ، سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے عمران خان کیخلاف تمام تیاریاں مکمل کرلیں

اتوار 12 اکتوبر 2014 18:23

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عمران خان کے درمیان رواں ہفتے قانونی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان رواں ہفتے قانونی جنگ کا آغاز ہونے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیشن کورٹ میں معاملہ شروع ہوگا اور سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے عمران خان کیخلاف تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور وہ عمران خان کیخلاف عزت ہتک دعوے میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے ، نجم سیٹھی ، خورشید شاہ سمیت دیگر قانونی نوٹسز کی کاپیاں بھی عدالت میں جمع کروائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :