سرگودھا ،پاکستان ریلوے کا 2مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پاکستان ریلوے نے 2مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر یہ فیصلہ مسافروں کی کثیر تعداد کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلویز عیدالاضحی پر 14اسپیشل ٹرینیں چلا چکی ہے ۔ اب 15 ویں اسپیشل ٹرین اتوار 12اکتوبر کی صبح 9:00 بجے کراچی سے روانہ ہوکر(براستہ ملتان، فیصل آباد) 13اکتوبر سہ پہر 4:45لاہور پہنچے گی جبکہ 16ویں عید اسپیشل ٹرین 13اکتوبر لاہور سے سہ پہر 5:30 بجے روانہ ہوکر(براستہ فیصل آباد، ملتان) اگلے روز سہ پہر 3:45 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی ۔

ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر آپریشنز محمد جاوید انورنے پریس کانفرنس کے دوران کیاان کی معاونت ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل رانا ابرار انور، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک محمود حسن ،چیف مارکیٹنگ منیجر زبیر شفیع غوری، چیف کمرشل منیجر خالد خورشید کنورنے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر سے جو نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے گا اس میں مختلف ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور دو نئی ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس میں موسیٰ پاک لاہور اور ملتان کے درمیان 19اور20کی رات 12:30 بجے چلائی جائے گی۔

اس کے علاوہ مہران ایکسپریس جو کہ کراچی سے میرپورخاص کے درمیان اس ماہ کے آخر تک چلائی جائے گی۔پیپلز پارٹی کے کراچی میں جلسہ کے حوالے سے دواسپیشل ٹرینیں راولپنڈی اور لاہور سے کراچی کیلئے 17اکتوبر سے چلائی جائیں گی اور دو مزید ٹرینوں کیلئے سکھر اور لاڑکانہ سے بھی ڈیمانڈ بھجوائی ہے جس پر ہوم ورک ہورہا ہے۔ جنرل منیجر آپریشنز محمد جاوید انور نے بتایا کہ یکم جولائی 2014 سے 30ستمبر 2014تک ریلوے نے 6ارب 33کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی ہے جوکہ پچھلے سال کی اسی تین ماہ میں پانچ ارب 20کروڑ کے مقابلے میں 21.8فیصدزائد ہے۔

عید پر کرایوں میں کمی کو لوگوں نے پسند کیاجس کی وجہ سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی پوسٹ کیلئے اُمیدواران کے انٹرویو ہوچکے ہیں اور بہت جلد قابل اُمیدوار کو اس پوسٹ پر تعینات کردیا جائے گا۔فریٹ سیکٹر میں پاکستان ریلویز نے یکم جولائی تا 30ستمبر 2014 تک 32830ویگنیں لوڈ کیں جو کہ گزشہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 17937ویگنیں زائد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں بوگیوں کو آگ لگنے کے 25واقعات میں سے 16سکھر ڈویژن میں اور باقی دیگر ڈویژنوں میں رونماہوئے ہیں۔آج بھی جیکب آباد میں کھڑی ٹرین کی دوکوچز کو آگ لگانے کی کوشش کو ریلوے کی طرف سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :