سرگودھا ،کنٹونمنٹ بورڈ کے بجٹ 2014-15کی منظوری دیدی گئی
ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:22
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا کے بجٹ 2014-15کی منظوری دے دی گئی ہے بجٹ کا کل حجم 48کروڑ ہے۔جس میں ساڑھے 22کروڑ روپے ترقیاتی کاموں ،12کروڑروپے تنخواہوں جبکہ 7کروڑ روپے متفرق اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں ۔اس امر کا انکشاف کنٹونمنٹ بورڈسرگودہا کے ایگزیکٹو آفیسر عامر مسعود نے ریڈیو پاکستان سرگودہا کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ 2014-15میں جاری ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائیگا۔جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،گلیوں کی سولنگ کی مزید 50نئی سکیمیں بھی شروع کی جائیں گی۔اسی طرح فاروق کالونی ایکسٹینشن اور مراد آباد کالونی کے درمیان نہر کے قریب نیا ڈسپوزل بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
لیاقت کالونی 49ٹیل میں بھی ڈسپوزل کا منصوبہ مکمل کروایا جائیگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سیوریج لائن کی مزید 11سکیموں کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دو مزید منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔طارق آباد میں بھی ڈسپوزل بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جبکہ دونافذ ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیدائش سرٹیفیکیٹ کے لیٹ اندراج جرمانہ کی مد میں پچاس روپے کمی جبکہ کاسٹ آف کنسٹرکشن ٹیکس کو بھی کم کر کے نصف کر دیا گیا ہے۔عامر مسعود نے بتایا کہ سلاٹر ہاؤس سے متعلق شکایا ت کے ازالے کیلئے کنٹریکٹ پر ونٹرنیری ڈاکٹر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹھیکہ جات کی نیلامی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کینٹ ایریا سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لے کر جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جلد ہی یونیورسٹی روڈ سے بلاتفریق آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں ے بتایا کہ کینٹ ایریا کے رہائشیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے اربوں روپے کی سکیم شروع کر رکھی ہے۔جس کی تکمیل کے بعد واٹر سپلائی منصوبہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومتیں کینٹ ایریا میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ آٹھ پارکوں کی از سر نو تزئین وآرائش کیلئے بھی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔ کینٹ ایریا کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی خدما ت حاصل کی جارہی ہیں ۔ 47پل پر سرگودہاکے یاد گاراعزاز (شاہین) اور (بم) کے ما ڈل آویزاں کر وائے جا ئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹ ایریا میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اشارے فعال کروائے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی نشاندہی پر مین شاہرارت پر سپیڈ بریکر بنائے جارہے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ جو اپنے ذرائع سے ریونیو اکٹھا کر کے عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کرتا ہے ۔لہذا عوام محب وطن شہر ی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ٹیکسز بر وقت جمع کروائیں تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے جاری رہنے والے منصوبوں میں خلل نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا شہریوں کی شکایا ت کے ازالے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا کے دفتر میں سہولت سنٹر بنایا گیا ہے۔ شہری 24گھنٹے اس سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کی شکایا ت کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.