سرگودھا، میانوالی ،ڈسٹرکٹ کورٹ کے حوالات سے2ملزمان فرار ،دونوں پر 324 کے مقدمات درج

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:22

سرگودھا + میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) ڈسٹرکٹ کورٹ کے حوالات سے2ملزمان فرار دونوں پر324کے مقدمات درج تھے۔ پولیس ذرائع پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کے حوالات سے پیشی پر آئے ہو ئے موچھ سے تعلق رکھنے والے2ملزما ن فاروق احمد اور راشد فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرار ہو نے والے دونوں ملزمان پر دفعہ324 کے مقدمات درج تھے جبکہ میڈیا سے گفتگو کر تے عدالت کے آس پاس موجود لوگوں نے بتایا کہ حوالات میں بند پیشی پر آئے ہو ئے ملزمان پولیس کانسٹیبلان کی غفلت سے فرار ہو ئے ۔ملزمان کے فرار ہو نے کے بعد پولیس ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر نے کے لیئے جگہ جگہ چھاپے مارنے میں مصروف ہو گئی۔