لاہور، کسانوں تنظیموں کے ایکسٹرنل آڈٹ کا فیصلہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاورزمان نے کسان تنظیموں کی جانب سے کروائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے ایکسٹرنل آڈٹ کی ہدایت کی ہے تا کہ مالیاتی امور میں مزید شفافیت لائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ انہوں نے پیڈا حکام کی جانب سے مالیاتی امور کے بارے میں دی جانے والی ایک محکمانہ بریفنگ کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹرنل آڈٹ کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرموں سے اظہار دلچسپی لیا جائے اور محکمانہ ضوابط کی روشنی میں ایکسٹرنل آڈٹ کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے پیڈا کے بورڈ آف مینجمنٹ کوجلد ایکسٹرنل آڈٹ مکمل کروانے کی ہدایت کی تا کہ پیڈا کی آئندہ مالیاتی پالیسی جدید خطوط پر استوار کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :