Live Updates

سانحہ ملتان کی ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے، شرجیل میمن

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:39

سانحہ ملتان کی ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری عمران اسماعیل نے آن ائیر اعتراف کیا کہ ملتان سانحہ کی وجہ تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کی بد انتظامی تھی جبکہ چئیرمین تحریک انصاف حکومت پر الزام لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ حکومت نے سٹیج سے سیڑھیاں ہٹائیں ، میڈیا صبح سے سٹیڈیم میں موجود تھا، کسی چینل کے پاس ایسی فوٹیج ہے تو سامنے لائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات