آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن پرتری حاصل کر لی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:51

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن پرتری حاصل ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) پاک، آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے 216 رنز کا دیا گیا ہدف 43 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،میکس ویل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 76 رنز بنائے جبکہ پاکستانی کی طرف سے ذولفقار بابر 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں باؤلر رہےجبکہ رضاحسن اور محمد عرفان نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ احمد شہزاد 61 اور سرفراز احمد 65 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں اسد شفیق 29، فواد عالم 20 اور مصباح الحق 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :