ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچز،افغانستان،آئرلینڈ اور کوئنز لینڈ کی فتوحات

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:27

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچز میں افغانستان، آئرلینڈ اور کوئنز لینڈ اکیڈمی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ اوول میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نارتھرن ڈسٹرکٹ کو 16 رنز سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 264 رنز بنائے، اصغر سٹانکزئی نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جونو بولٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں نارتھرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور کوشش کی تاہم افغانستان کے با?لرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا اور وہ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز بنا سکی، بہارت پوپلی کی 58 اور ٹم سیفرٹ کی 51 رنز کی ناٹ آ?ٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ دولت زدران، محمد نبی اور سمیع اللہ شنواری نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا۔ ایک اور میچ میں آئرلینڈ نے آسٹریلین کیپیٹل کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ آئرش ٹیم نے 306 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں نو وکٹوں پر حاصل کیا۔ اینڈی بلبرائنی 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میتھیو کونڈن کی 126 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ ایک اور میچ میں کوئنز لینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 93 رنز سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :