بھارت نے منی وار شروع کر دی،تین لاکھ گولیاں، اکتیس ہزارمارٹرفائر کیے گئے،ڈی جی رینجرز

جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:40

بھارت نے منی وار شروع کر دی،تین لاکھ گولیاں، اکتیس ہزارمارٹرفائر کیے ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید خان نے کہا ہے کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ منی وار کر رہا ہے ، بھارتی جارحیت کی کوئی عسکری وجہ نظر نہیں آتی، ان کا کہنا ہے شاید اس کے پیچھے بھارت کی اپنی سیاسی وجوہات ہوں۔ ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید خان نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ منی وار کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی کوئی عسکری وجہ نظر نہیں آتی ۔ ڈی جی رینجرز نے کہا شاید اس جارحیت کے پیچھے بھارت کی اپنی سیاسی وجوہات ہوں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ 2010 ء سے 2014 ء کے درمیان بھارت کی طرف سے 3 لاکھ 48 ہزار 461 گولیاں فائر کی گئیں ۔

اس دوران 31 ہزار 868 مارٹر گولے فائر کئے گئے ۔ اتنی زیادہ تعداد میں تو جنگ کے دوران بھی مارٹر فائر نہیں کیے جاتے۔ ڈی جی رینجرز نے بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دراندازی کا کوئی امکان نہیں ۔ دراندازی صرف اسی صورت ممکن ہے جب بی ایس ایف اہلکار رشوت لے کر سرحد پر گیٹ کھولیں ۔ ان کا کہنا تھا ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کو بنیاد بنا کر بھارت اسے بین الاقوامی سرحد ڈکلیئر کرانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا 2010 ء سے 2013 ء تک بھارتی علاقے میں ایک بھی سویلین زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :