کراچی :زہریلی شراب پینے سے مزید تین ہلاکتیں ، تعداد 32 ہوگئی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 11:54

کراچی :زہریلی شراب پینے سے مزید تین ہلاکتیں ، تعداد 32 ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) کراچی میں کچی شراب پینے سے مزید تین افراد دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ۔ شہر میں کچی شراب پینے سے ایک شخص رات بارہ بجے سے پہلے اور دو افراد رات بارہ بجے کے بعد جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔ ہسپتال ذرائع نے 32 اموات کی تصدیق کی ہے ۔ تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایچ او لانڈھی، کورنگی، زمان ٹائون، شرافی گوٹھ اور شاہ لطیف ٹائون کو معطل کردیا گیا ، جبکہ دو ڈی ایس پیز کو بھی معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔ ہلاکتوں کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں ۔ مقدمات کورنگی، زمان ٹاؤن، شرافی گوٹھ، لانڈھی اورکورنگی انڈسٹریل ایریا کے تھانوں میں درج کیے گئے ۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور شرافی گوٹھ کے دو مقدمات میں طاہر بلوچ نامی شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :