Live Updates

ملتان میں جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے: عمران خان

جمعرات 9 اکتوبر 2014 23:20

ملتان میں جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ملتان میں جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔ ''گو عمران گو'' کے نعرے سن کر خوشی ہوئی۔ قوم پیچھے کھڑی رہی تو ضرور وزیراعظم بنیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قومی کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔

وزیراعظم دباؤ میں آکر غلطیاں کر رہے ہیں۔ جنون کے سامنے لیگی کارکنوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عمران خان نےکہا کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک میں جمہوریت نہیں، قبضہ گروپ ہے جو پچیس سال سے باریاں لے رہا ہے۔ اب قوم جاگ گئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی حمایت حاصل ہو تو بڑے مگر مچھوں کو بھی کٹہرے میں لا سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :