ایک ماہ میں آئی ڈی پیز کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، سراج الحق
جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ اگلے ایک ماہ میں اسلام آباد میں کوئی اور دھرنا نہ ہو تو آئی ڈی پیز کے مطالبات فوری تسلیم کرلیے جائیں۔ صوبائی دارلحکومت میں گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آئی ڈی پیز کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ 18 کروڑ عوام کا مسئلہ ہیں اور اگر مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں اسلام آباد میں ایک اور دھرنا نہ ہو تو وہ فوری آئی ڈی پیز کے مطالبات تسلیم کرے ورنہ دھرنے کا انتظار کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ کروڑوں عوام کا ہے اور جو لوگ قبائلی علاقوں کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ آج آزاد کشمیر انہی قبائلیوں کی وجہ سے آزاد ہے، ان کے بزرگوں کی لاشیں ادھر موجود ہیں ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ مسلسل بھارتی جارحیت میں اب تک کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں لیکن حکومت نے بھارت کے اس اقدام کے خلاف کوئی غیرت مندانہ جواب نہیں دیا اور جو غیرت کے ساتھ جواب دینا جانتے تھے انہیں اپنے ہی ملک میں مہاجر بنادیا گیا ہے، اسی طرح پہلے بھی اسلام آباد کے متعصبانہ فیصلوں نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا جسے فوج بھی نہ بچا سکی بلکہ قوم کو دھوکے میں رکھا گیا جسکے بعد ایک سانحہ رونما ہوا لیکن ہماری پارلیمنٹ نے آج تک اس بات کا جائزہ نہیں لیا کہ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کیوں بنا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسلام آباد نے ہر بار قوم کو دھوکے میں رکھا اور آج پھر اس کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو اسی راستے پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.