پاک فوج مشکل ترین جنگ جیت رہی ہے ، پاکستان ہمیشہ کیلئے پر امن ملک بنا جائیگا، وزیر اعظم

جمعرات 9 اکتوبر 2014 14:25

پاک فوج مشکل ترین جنگ جیت رہی ہے ، پاکستان ہمیشہ کیلئے پر امن ملک بنا ..

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) وزیراعظ٘م نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں مشکل ترین جنگ جیت رہی ہے ، میں پوری قوم اور حکومت کی طرف سے فوج کو مبارکباد دیتا ہوں پاکستان ہمیشہ کیلئے پر امن ملک بن جائے گا۔ میران شاہ کے ایک روزہ دورے پر وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

نواز شریف ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے میران شاہ کا دورہ کیا ۔وزیر اعظم نے جنگ کے دوران دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا بھی جائزہ لیا ۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، پاک فوج شمالی وزیرستان میں جنگ جیت رہی ہے، پاک فوج کے جوان نہایت مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔ فوج ایسی جنگ لڑ رہی ہے جس میں دشمن چھپا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :