بھارت پاکستان کیساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کے معاملے کو جلد حل کرنا چاہتا ہے،مودی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 12:41

بھارت پاکستان کیساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کے معاملے کو جلد حل کرنا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باوٴنڈری کی بگڑتی صورت حال پر کہا ہے کہ سرحد پر تمام معاملات جلد بہتر ہوجائیں گے ،لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کیساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کے معاملے کو جلد حل کرنا چاہتا ہے جب کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،بھارت اپنے پڑوسیوں کیساتھ امن اور اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے،فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے واقعات ختم اور معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے، انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کیساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کے معاملے کو جلد حل کرنا چاہتا ہے جب کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسیوں کیساتھ امن اور اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے اور معاملے کے حل کے لئے حکومت سفارتی سطح پر بھی اقدام کررہی ہے اس کے علاوہ فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :