جنرل کیانی کےکہنے پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کیا

بدھ 8 اکتوبر 2014 00:11

جنرل کیانی کےکہنے پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء)بھارتی ذرائع ابلاغ اور گلف نیوزنے سابق امریکی وزیر دفاع کی کتاب کے حوالے سے لکھا کہ اسامہ کی ہلاکت کی خبر سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکا کو کہا تھا، کیانی ملکی داخلی ردعمل سے بچنا چاہتے تھے۔اسامہ کی ایبٹ آباد میں پانچ سال سے موجودگی اور ان ہلاکت کے بارے آگاہ کرنے پر اشفاق کیانی دنگ رہ گئے۔

لیون پنیٹا کے مطابق اوباما قوم سے خطاب سے پہلے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہتے تھے، لیکن جنرل کیانی کے اصرار پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔

خطاب سے پہلے باراک اوباما نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی سے فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو اسی طرح فون کیا۔

انہوں نے چھاپے کے بارے میں سنا، اور اس کا جواب میرے لئے کسی ایک کا استعفیٰ تھا۔ لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے شجاع پاشا سے کہا اس بارے انہیں یا ان کی ایجنسی کو آگاہ نہ کرنا ان کی منصوبہ بندی تھی۔انہوں نے ایساجان بوجھ کر فیصلہ کیا تھا ۔شجاع پاشا نے بہت مایوسی کے انداز میں جواب دیا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں،مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسامہ کو ختم کیا۔

ان باتوں کا انکشاف سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب Worthy Fights:A Memoir of Leadership in War and Peace میں کیا ۔لیون پنیٹا ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ پر چھاپے کے وقت سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے وہ لکھتے ہیں کہ اس وقت کے پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی افواج کی طرف سے ایک خفیہ حملے میںالقاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے امریکا سے کہا تھا،انہوں نے داخلی ردعمل سے بچنے کی کوشش کی تھی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے دنیا کے مطلوب ترین دہشت گرد پر چھاپے اور اس کی ہلاکت کے بارے مطلع کرنے کے لئے جنرل کیانی کو فون کیا۔ اس معلومات پر کیانی دنگ رہ گئے، جنرل کیانی نے ملن کو بتایا کہ امریکا س خبر کے بارے دنیا کو آگاہ کرے۔ پالیسی پر انڈر سیکریٹری دفاع مائیکل فلورنائے اس گفتگو کو سن کر نوٹ لے رہے تھے۔

ملن نے کیانی کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ہم نے اسامہ بن لادن کے خلاف خفیہ آپریشن کیا ہے۔کیانی نے جواب دیا یہ بہت اچھا ہوا کہ آپ نے ان کو گرفتا کیا ملن نے جواب دیا کہ وہ مر چکا ہے۔ لیون پنیٹالکھتے ہیں کہ جب کیانی کو پتہ چلا کہ اسامہ بن لادن پانچ سال سے ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں ر ہ رہا تھا و اس معلومات پر کیانی دنگ رہ گئے۔کیانی طرف سے جب یہ جواب ملا کہ اس خبر کے بارے امریکا آگاہ کرے تو اس پرکسی حد تک ہمیں حیرت ہوئی۔اس کے فورا بعد امریکی قومی سلامتی کی ٹیم کے اراکین Situation Room میں اکھٹے ہوئے جہاں صدر باراک اوباما نے رات کو قوم سے خطاب کیا اور اپنے ہم وطنوں اور دنیا کو اس خبر سے آگاہ کیا۔