عارف والا ،داماد نے روٹھی بیوی کے سسرال جانے کے انکار پرڈنڈے کا وار کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 8 اکتوبر 2014 23:52

عارف والا ،داماد نے روٹھی بیوی کے سسرال جانے کے انکار پرڈنڈے کا وار ..

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء)داماد نے روٹھی بیوی کے سسرال جانے کے انکار پرڈنڈے کا وار کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق فاضل کالونی کے رہائشی محمد منیر کی بیٹی سونیا بی بی خاوند محمد عدیل ولد محمد ارشاد سکنہ 173/10-Rسے ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی کہ محمد عدیل منانے کے لئے آیابیوی سونیا بی بی کے سسرال جانے کے انکارپر ساس بلقیس بی بی کو ڈنڈے کا وار کرکے شدید زخمی کردیا بلقیس بی بی کو فوری طو ر پرطبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال عارفوالا سے تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بلقیس بی بی زندگی کی بازی ہار گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔