محافظ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،عبدالقادر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج ، وزیر اعلی نے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 8 اکتوبر 2014 23:51

محافظ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،عبدالقادر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) ڈیفنس کے علاقے غازی چوک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعبد القادر گیلانی کے سکیورٹی سکواڈ میں شامل گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس نے مقتول کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہےجس میں عبدلقادر گیلانی سمیت ان کے 6 محافظوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک طاہر نامی نوجوان نے بائیک چلاتے ہوئے عبدالقادر گیلانی کے قافلے کو اوورٹیک کیا جس پرسکواڈ میں شامل گارڈز نے نوجوان پر فائرنگ کھول دی اور نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اسی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اطلاعات کے مطابق یہ مقدمہ بھی وزیر اعلیٰ کے ایکشن لینے کے بعد درج کیا گیا، اس سے قبل پولیس وی آئی پی عبدالقادر کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے کترا رہی تھی، وزیر اعلٰی کے احکامات کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا. وزیر اعلیٰ کا اقدام قابل ستائش ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جب تک وزیر اعلیٰ ایکشن نہ لیں تب تک کسی غریب کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بڑے شخص کے خلاف آواز اٹھا سکے؟ جب گواہان بھی موجود ہوں اور ورثا بھی. یقینا وزیر اعلیٰ کو پنجاب پولیس کے رویے پر بھی نظر ثانی کرنی چاہئے.

متعلقہ عنوان :