عبدالقادر گیلانی کے محافظ کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

بدھ 8 اکتوبر 2014 23:20

عبدالقادر گیلانی کے محافظ کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس کے علاقہ غازی چوک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعبد القادر گیلانی کے سکیورٹی سکواڈ میں شامل گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جس پر لواحقین کا سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان جس کا نام طاہر بتایا جا رہا ہے نے بائیک چلاتے ہوئے عبدالقادر گیلانی کے قافلے کو اوورٹیک کیا جس پرسکواڈ میں شامل گارڈز نے نوجوان کو روکنے کی بجائے اس پر فائرنگ کھول دی اور نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں گاڑی نمبر 5555شامل تھی جو کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ملکیت ہے اور وہ اس وقت گاڑی میں موجود بھی تھےاور ہم ان پر مقدمہ درج ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گےکیونکہ پولیس مقدمہ درج کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ دوسری جانب انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ہونے کے فوری بعد سید یوسف رضا گیلانی ایک اہم اجلاس میں فون کال آنے پر اٹھ کر باہر بھی گئے تھے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس واقعہ میں گیلانی خاندان کسی نہ کسی طور پر ضرور ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :