Live Updates

ملک کی اہم حکومتی، سیاسی و مذہبی شخصیات،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، کس نے کہاں عید منائی ؟ ،وزیر اعظم نواز شریف نے عید کی نماز جاتی امرا میں اور عید کا باقی دن نارووال میں سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا، آصف زرداری نے بلاول ہاؤس میں یوسف رضا گیلانی ،پرویز اشرف ،جہانگیر بدر اور لطیف کھوسہ کے ہمراہ عیدالاضحی منائی، صدر ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں عید منائی

بدھ 8 اکتوبر 2014 23:03

ملک کی اہم حکومتی، سیاسی و مذہبی شخصیات،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، ..

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) ملک کی اہم حکومتی، سیاسی و مذہبی شخصیات،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، کس نے کہاں عید منائی ؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت نے اپنے آبائی علاقوں میں عیدالاضحی منائی جبکہ بیشتر سیاسی شخصیات نے اپنی عید شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی پنجاب بھر میں ہزار وں قیدیوں نے جیلوں میں عید الاضحی منائی۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عید کی نماز جاتی امرا میں ادا کی اور عید کا باقی دن نارووال میں سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی ،پرویز اشرف ،جہانگیر بدر اور سابق گورنر لطیف کھوسہ کے ہمراہ عیدالاضحی منائی۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں عید منائی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ نے سکھرمیں ،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور معروف سیاستدان ممتاز بھٹونے لاڑکانہ میں عید منائی ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان ،عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری ،شیخ رشید اور خورشید قصوری نے عید الاضحی شاہراہ دستور پر دھرنے میں منائی پریڈ ایونیو پر ڈاکٹر طاہر القادری نے امامت کروائی اور عمران خان نے بھی دیگر کے ہمراہ شرکت کی اور وہیں قربانی بھی کی گئی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے سوات جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسلام آباد میں عید منائی ۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عید الاضحی حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائی ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے عید الاضحی کراچی میں منائی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے لندن میں عید الاضحی منائی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں سانحہ کارساز کے شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ عید الاضحی منائی ۔ مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں نے عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائی، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین نے گجرات کے علاقہ موضع نت میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد سیلاب زدگان کے ہمراہ قربانی کا فریضہ ادا کیا ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے اپنے آبائی علاقہ ثمر باغ دیر میں عید الاضحی منائی،جماعت الدعوة کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید مرید کے لاہور،گورنر سندھ عشرت العباد کراچی میں، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس نے ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام نے ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ ،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،سابق صوبائی وزیر خالد اقبال رندھاوا،سابق چیف سیکر ٹری پنجاب حفیظ اختر رندھاوابار ایسوسی ایشن جہانیاں کے سابق صدر لطیف خان خٹک،چوہدری عامر بشیر گل،مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر نظام اللہ خان پاندہ ، سینئر صحافی محمد عارف سعید ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خانیوال کے صدر ڈاکٹر عمران فاروق ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر نے جہانیاں میں عید الاضحی منائی۔

دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن نے اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدیوں نے اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات