عوامی تحریک بہت جلد ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی اور انشاللہ حکومت بنائے گی،ڈاکٹر طاہرالقادری،سوشل میڈیا پر جدوجہد کام کرنے والے بیٹے، بیٹیاں آپ کا کام صرف اور صرف پارٹی پیغام کو عام کرنا ہے، آج سے ہی فیس بک پر جنگ کاآغازکردیا جائے،سربراہ عوامی تحریک

بدھ 8 اکتوبر 2014 22:44

عوامی تحریک بہت جلد ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی اور انشاللہ حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہی فیس بک پر جنگ کاآغازکردیا جائے اور جنگی بنیادوں پر انقلاب کے پیغام کو عام کر نے کے لئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے اور ہر شخص تک پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب کے پیغام کو عام کیا جائے۔

ٹویٹر بھی استعمال کیاجائے اور ٹویٹر اور فیس بک پر انقلاب کے پیغام کی بھرمار کردی جائے جو شخص بھی اپنا کمپیوٹر،لیپ ٹاپ،یا سیل فون کھولے آگے آپ کو پیغام ہی ہو۔انقلاب کو ہر ایک شخص تک پہنچانے کے لئے دن رات پاکستان عوامی تحریک کایہ پیغام دیں کہ انقلاب کے ذریعے ملک کے مقدر کو بدلئے،سوشل میڈیا پر جدوجہد کام کرنے والے بیٹے بیٹیاں آپ کا کام صرف اور صرف پاکستان عوامی تحریک کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میرا پیغام ملک میں اور ملک سے باہر پوری دنیا میں جہاں جہاں کو ئی شخص اور جوان سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے ان کا کام صرف پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی پیغام کو عام کرناہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بہت جلد ملک کی سب سے بڑی جماعت بنے گی اور انشاللہ عوامی تحریک حکومت بنائے گی۔لہٰذا پاکستان عوامی تحریک کے پیغام کو عام کریں،اور اپنے پیغام کو شفاف طریقے سے ،پر امن طریقے سے ،تہزیب کے دائرے مین رہتے ہوئے اتنا عام کریں کہ ہر شخص کے سامنے اس کے کمپیوٹر پر اس کے لیپ ٹاپ پر پاکستان عوامی تحریک کا پیغام پہنچ جائے۔

متعلقہ عنوان :