ضرورت پڑی تو بھارت کیخلاف کفن باندھ کر نکلیں گے: الطاف حسین

بدھ 8 اکتوبر 2014 22:36

ضرورت پڑی تو بھارت کیخلاف کفن باندھ کر نکلیں گے: الطاف حسین

لندن/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) مودی یاد رکھیں! جنگ اچھی چیز نہیں ہوتی، ضرورت پڑی تو بھارت کے خلاف کفن باندھ کر نکلیں گے، سرحدی خلاف ورزی پر الطاف حسین کا ردعملالطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر کی برسوں سے خواہش رہی ہے کہ ایم کیو ایم ختم یا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔ کہا گیا کہ ایم کیو ایم کمزور اور گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہشات اور خواب پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

متحدہ گروپ بندی کا شکار ہے تو کھالیں جمع کرنے کا 36 سالہ ریکارڈ کیسے ٹوٹا۔ خوش ہوں کہ ایم کیو ایم ایک تناور درخت بن کر کھڑی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ سیاسی ریفری ریڈ کارڈ دکھا رہے ہیں۔ سب اچھا کا دعویٰ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔ ہم نے چور اور اچکوں سے پاکستان کو چھڑانے کا عزم کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے کیا گلہ اپنے نمائندے موقف درست انداز میں بیان نہیں کرتے. بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مودی یاد رکھیں! جنگ اچھی چیز نہیں ہوتی، ضرورت پڑی تو بھارت کے خلاف کفن باندھ کر نکلیں گے