سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا: نریندر مودی

بدھ 8 اکتوبر 2014 21:34

سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا: نریندر مودی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے معاملہ پربھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بول پڑے۔ کہتے ہیں سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔بغل میں چھُری منہ میں رام رام۔ ایک طرف بھارت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ میں مصروف ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی فرمارہے ہیں کہ سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔یہ بیان بھی سیاسی مخالفین کا منہ بند کرنے کیلئے دیا گیا۔

(جاری ہے)

مخالفین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی لائن آف کنٹرول پرکشیدگی سے زیادہ پندرہ اکتوبر کے ریاستی انتخابات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ایل او سی کے معاملات معمول پر لانے کیلئے پاکستان کی طرف سے فلیگ میٹنگ کی پیشکش پر بھی بھارت کی خاموشی مجرمانہ ہے۔نریندر مودی نے ایل او سی کشیدگی کا معاملہ قومی سلامتی کے مشیر کے سپرد کرکے ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے۔ایسی صورتحال میں یہ کہنا کہ سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ اس بیان سے یہ سوال ابھرتا ہے کہ کہیں لائن آف کنٹرول کشیدگی علاقائی انتخابات میں پاکستان دشمنی کی سیاست کا حربہ استعمال کرنا تو نہیں؟