انتخابات 2013ء کو ہنس کر پی جانا چاہیے: آصف زرداری

بدھ 8 اکتوبر 2014 21:34

انتخابات 2013ء کو ہنس کر پی جانا چاہیے: آصف زرداری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ریٹرنگ افسروں کا پیرا میٹر غلط تھا۔ اس انتخاب کو ہنس کر پی جانا چاہیے۔ وہ نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو بچا رہے ہیں۔بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر مملکت ان کے سینے میں اتنے راز دفن ہیں کہ اگر بتا دیں تو طوفان آ جائے اور لوگوں کو نیند نہ آئے۔

سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں پرویز مشرف کو اقتدار اور سیاست سے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں بیرون ملک جانے دیا لیکن نواز شریف نے انہیں رکھا ہوا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں ریٹرنگ افسروں کا پیرا میٹر غلط تھا۔ 2013ء کے انتخاب کو ہنس کر پی جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کے دو پہلوان اکھاڑے میں لڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکن کشتی سے لطف اندوز ہوں، اس کا حصہ نہ بنیں اور غیر جانبدار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن عوام کو بتائیں کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہے ہیں۔ لندن سے نواز شریف کو نہیں سراج الحق کو فون کیا تھا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

متعلقہ عنوان :