پیپلز پارٹی کے اجلاس میں ’گو نواز گو ‘ کے نعرے

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:36

پیپلز پارٹی کے اجلاس میں ’گو نواز گو ‘ کے نعرے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) بلاول ہاؤس میں جاری پیپلز پارٹی کے علاقائی اجلاس کے دوران کارکنوں کی جانب سے ’گو نواز گو‘ کے پر زور نعرے لگا دیئے گئے جس پر پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں سے کہا کہ ’گو نواز گو‘ کے نعرے مت لگائیں ، نتیجتاًکارکنوں نے اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چپ سادھ لی۔

متعلقہ عنوان :