طاہر القادری کی امامت میں عید پڑھنے والوں کی نماز ’نہیں ‘ ہوئی : مولانا حنیف جالندھری

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:36

طاہر القادری کی امامت میں عید پڑھنے والوں کی نماز ’نہیں ‘ ہوئی : مولانا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ اسلام کے تمام شرعی اماموں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر امام معذور ہواور اشاروں سے نماز ادا کر رہ ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے والے اگر باقاعدہ طریقے سے نماز ادا کریں تو ان کی نماز قبول نہیں ہوتی اور ڈی چوک میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران بھی علامہ طاہر القادری نے اشاروں سے رکوع و سجود کئے جبکہ مقتدیوں نے باقاعدہ رکوع و سجود کئے لہذا ان کی نماز شر عاً نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہر گز نہیں بلکہ یہ ایک شرعی مسئلہ ہے اور اس کی تصحیح ضروری ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ اٹھایا جا رہا ہے، مزید یہ کہ نماز عید اگر رہ جائے یا صحیح طریقے سے ادا نہ کی جائے تو اس کی کوئی قضا نہیں ہے، تاہم جن لوگوں نے نماز عید ادا کی وہ اللہ سے استغفار کریں۔

متعلقہ عنوان :