پاکستانی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا مناسب جواب دیا جارہا ہے ، جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ، صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے ، ایئر مارشل آروپ راما

بدھ 8 اکتوبر 2014 18:19

پاکستانی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا مناسب جواب دیا جارہا ہے ، جنرل دلبیر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ اور ائر مارشل آروپ راما نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایل او سی پر کشیدگی کا مناسب جواب دیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے جبکہ اس وقت پاکستانی فوجی کارروائیوں کا مناسب جواب دیا جارہا ہے ۔

دریں اثناء بھارتی فضائیہ کے سربراہ آروپ راما نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اشتعال انگیزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فوج بھی پاکستانی فوجی کارروائیوں کابھرپور جواب دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :