Live Updates

بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں کی مذمت، نواز شریف بھارتی حملوں پر ’کاروبار‘ کی وجہ سے خاموش ہیں : عمران خان

منگل 7 اکتوبر 2014 23:21

بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں کی مذمت، نواز شریف بھارتی حملوں پر ’کاروبار‘ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو پوری دنیا میں ناپسند کیا جاتاہے، ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں اور میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ یہ امریکی ڈرون حملے پاک افواج کے آپریشن ضرب عضب میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں،ہم اس پہلے بھی ڈرون حملوں پر احتجاج کر کے نیٹو سپلائی بند کر چکے ہیں ۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے نے عید کے موقعے پر پاکستان کی سرحد پر فائرنگ کر کے بے گناہ شہریوں کو مارا گیا ہے، ہم اس جارحیت کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں مگر ہمارے وزیر اعظم نواز شریف بھارت جارحیت پر خاموش ہیں کیونکہ ان کے بھارت میں کاروباری مفادات ہیں، نواز شریف بھارت دورہ کرنے بھی گئے تھے تو کاروباری معاملات طے کرتے رہے تھےکیونکہ دراصل تو نواز شریف حکومت نہیں بلکہ کاروبار ہی چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت کے بغیر ان حکمرانوں کو شکست دینا ممکن نہیں تھا ، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہماری تحریک اس مقام پر پہنچ جائے گی اور ہمارا پیغام پورے ملک میں پھیل جائے گا، آج پوری قوم کا سارا زور ’گو نواز گو‘ پر جا چکا ہے اور یہ لوگ تو نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس جانے پر تیار ہی ہوں گے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ نواز شریف نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا، اس سے میری قوم جاگ رہی ہے اور ہر طرف شور کی لہر پھیل رہی ہے، مجھے اس سے اطمینان ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا اور اس کی وجہ ان کے کاروباری معاملات ہیں تاہم ہمارے دھرنے کو کامیابی ملنا شروع ہو گئی ہے، سعد رفیق کا حلقہ آڈٹ کے لئے کھل چکا ہے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہو گئی ہے کہ سیاسی اور بیلٹ پیپر کے غلط استعمال پر جواب دیا جائے،چند دنوں میں واضح ہو جائے گا کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں لیکن 2015 تک تو یقینی انتخابات ہو جائیں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنے کے لئے قربانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے مگر میں نے کبھی نہیں کہا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو جائے گی، یہ شیخ رشید کا بیان تھا ان سے ہی پوچھا جانا چاہئے۔

بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں کی مذمت، نواز شریف بھارتی حملوں پر ’کاروبار‘ ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات