مودی پاکستان کو ’گجرات‘ نہ سمجھیں، جواب دینا جانتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

منگل 7 اکتوبر 2014 23:21

مودی پاکستان کو ’گجرات‘ نہ سمجھیں، جواب دینا جانتے ہیں: بلاول بھٹو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ بھارت ، پاکستان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی طرز پر کاروائیاں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو بھارتی گجرات کے متاثرین کی طرح نہ سمجھیں کیونکہ ہم جواب دینا بھی جاتے ہیں۔