حکمرانوں کی عزت قربان ہوگئی : شیخ رشید

منگل 7 اکتوبر 2014 12:57

حکمرانوں کی عزت قربان ہوگئی : شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عزت قربان ہوگئی ہے ، حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ، اگلا سال الیکشن کاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اب حکمران مزید حکومت میں نہیں رہ سکتے ، دھرنے والے چوک میں بیٹھے ہیں لیکن حکومت خندقوں تک محدود ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ’ شروع میں صرف ہم لوگوں نے مطالبہ کیاتھا لیکن اب ساری جماعتیں مڈٹرم الیکشن کیلئے نکل رہی ہیں ‘۔

متعلقہ عنوان :