داعش کے جنگجو ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قصبے ’کوبانی‘ میں داخل ، گلیوں میں شد ید لڑائی ، نقل مکانی شروع

منگل 7 اکتوبر 2014 12:32

داعش کے جنگجو ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قصبے ’کوبانی‘ میں داخل ، ..

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو گروپ ISISکے ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قصبے ’کوبانی‘ کی حفاظت پر موجود پہلے حصار کو عبور کرتے ہوئے قصبے میں داخل ہوگئے ہیں اور گلیوں میں کردملیشیاءکے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے جبکہ ترکی کی سرحد پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینکوں اور گولہ بارود سے لیس داعش کے مسلح جنگجوﺅں نے شدیدلڑائی کے بعد قصبے کی حفاظت کیلئے موجود سیکیورٹی کے پہلے حصار کو عبور کرلیا اور قصبے کی گلیوں میں داخل ہوگئے ہیں ، اس دوران کئی افرادمارے گئے ہیں ۔

کوبانی (عین عرب) کی گلیوں میں داعش کے جنگجوﺅں اور کردملیشیاءمیں شدید لڑائی جاری ہے ، لڑائی میں تیزی آنے کے بعد مزید سینکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

لوکل کوارڈینیشن کمیٹی کے ارکان اورشام کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے برطانیہ میں موجود تنظیم نے بتایاکہ داعش کے جنگجوﺅں نے کوبانی کے نواح میں موجود پہاڑوں پر اپنی تنظیم کے پرچم لہرادیئے ہیں جبکہ کوبانی کے گردتین علاقے پہلے ہی داعش کے کنٹرول میں ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کوبانی اورگردونواح سے اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔ا طلاعات کے مطابق کوبانی میں جنگجوﺅں کے داخلے کے بعد ترکی کی سرحدپر موجود فورسز مزید الرٹ کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :