گھروں سے دور عیدیں بھی بارڈر پر گزارنے والے فوجی جوانوں سے ملیں

منگل 7 اکتوبر 2014 11:44

گھروں سے دور عیدیں بھی بارڈر پر گزارنے والے فوجی جوانوں سے ملیں

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) عید کی بات ہو تو فوجی جوانوں کو کیسے بھولا جاسکتا ہے، جو اس دن بھی اپنے گھروں سے دور محاذوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں، مہمند ایجنسی میں موجود ایف سی کے جوان عید پر بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

نعرے لگاتے فرنٹیئر کور کے جوان عید کے دن بھی دفاع وطن کے فریضہ انجام دے رہے ہیں، مہمند ایجنسی کی ہزاروں فٹ بلند چیک پوسٹوں اور چوکیوں پر تعینات یہ جوان گھروں سے دور اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے چوکس ہیں، تاکہ ان کے ہم وطن پرامن طور پر اپنے گھروں میں عید منا سکیں۔

سنگلاخ پہاڑوں پر موسم کی سختیاں برادشت کرنے والے ان جوانوں کو بھی عید کے دن اپنے پیاروں کی یاد توستا رہی ہے لیکن دفاع وطن کا فریضہ ان کے لئے اولین ترجیح ہے۔ڈیوٹی پرموجود جوانوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور بڑے کھانے میں شرکت کرکے خوشیاں منائیں۔