شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق

منگل 7 اکتوبر 2014 11:42

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مسلسل دوسرے روز امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ افرادجاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے سرحدی علاقے بیر میل میں تحریک طالبان کے کمانڈر حبیب کے گھر کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں مکان تباہ اور وہاں موجود چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک جاسوس طیارے نے دومیزائل فائر کیے ہیں اورعلاقے میں پروازیں حملے کے بعد بھی جاری ہیں جس سے خوف وہراس پایاجاتاہے ۔ یادرہے کہ رواں سال کا یہ نواں ڈرون حملہ تھا۔