فاٹا کیلئے پاک فوج کا یوتھ پیکج کا اعلان ، دہشتگردی کو جلد اُکھاڑپھینکیں گے : آرمی چیف

منگل 7 اکتوبر 2014 11:42

فاٹا کیلئے پاک فوج کا یوتھ پیکج کا اعلان ، دہشتگردی کو جلد اُکھاڑپھینکیں ..

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فاٹا کیلئے یوتھ پیکج کا اعلان کر دیا جس کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں فاٹا کے چودہ ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائیگا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کی ملک اور قوم کیلئے قربانیاں قابل تعریف ہیں، پاک فوج بہت جلد ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور نماز عید وانا میں ادا کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیشرفت اور حاصل ہونیوالی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہت جلد ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبائلی عوام کی حب الوطنی کی تعریف کی اور ملک و قوم کیلئے ان کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ ترقیاتی کاموں سے قبائلی علاقوں کے عوام کی زندگی میں نئے راستے ک±ھلیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فاٹا کیلئے یوتھ پیکج کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں فاٹا کے چودہ ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائیگا۔ آئندہ چھ ماہ میں فاٹا ایک ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ایک ہزار پانچ سو بچوں کو آرمی پبلک سکول میں مفت تعلیم دی جائیگی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری کیڈٹ کالجز میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے کوٹہ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کے زیر انتظام ٹیکنیکل انسٹیٹیوشنز میں فاٹا کے نوجوانوں کو فنی تربیت بھی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں کیلئے بیرون ملک نوکریوں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :