Live Updates

نئے پاکستان میں ایک عید اور ایک قوم ہوگی ، حکومت کے پاس انتخابات کے سواکوئی راستہ نہیں : عمران خان

پیر 6 اکتوبر 2014 14:35

نئے پاکستان میں ایک عید اور ایک قوم ہوگی ، حکومت کے پاس انتخابات کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ عید نئے پاکستان میں ہوگی ، حکومت کے پاس دوبارہ انتخابات کے سواکوئی راستہ نہیں ۔دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں عمران خان کاکہناتھاکہ قوم نے دھرنے میں شریک ہوکر بڑے مقصد کیلئے عید کی خوشیاں قربان کیں ، نئے پاکستان میں ایک عید اور ایک قوم ہوگی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیاہے کہ مقصد کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا اور مزید بڑھتارہے گا،میڈیا نے پیغام ملک بھر میں پہنچایا، شکریہ اداکرتے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ سارا شریف خاندان ہی حکومت میں بیٹھا ہے ، انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ،دھرنے کی وجہ سے عوام میںسیاسی شعور پیداہوا، ن لیگ اب جلسے نہیں کرسکے گی۔خطاب کے بعد عمران خان کنٹینر سے باہرآگئے اور کارکنان سے عیدملے ، کارکنان کی طرف سے عمران خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے تاہم دوکارکنان آپس میں لڑپڑے ۔آخری اطلاعات کے مطابق ’کپتان ‘ کی بہنیں بھی بھائی سے عید ملنے کنٹینر پہنچ گئی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :