قربانی سے پہلے قربانی ، شیخ رشید کی پیشن گوئی درست ثابت نہ ہوسکی

پیر 6 اکتوبر 2014 13:25

قربانی سے پہلے قربانی ، شیخ رشید کی پیشن گوئی درست ثابت نہ ہوسکی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا قربانی سے پہلے قربانی کا دعویٰ درست ثابت نہ ہوسکا، وہ موجودہ حکومت کے حوالے سے بیانات دیتے رہے ہیں کہ عید قربان سے قبل حکومت کی قربانی ہوجائے گی لیکن یہ قربانی تونہیں ہوسکی البتہ ایک اورمسلم لیگی رہنما اعجاز الحق نے شیخ رشید کا نام لیے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کی قربانی کا دعویٰ کرنے والے اب خوداپنی قربانی دیدیں کیونکہ ان کاایک اور دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا ہے اور ان کی قربانی سے کسی اور کا بھلا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی کے دن ابھی تک اس بارے میں شیخ رشید کے کسی بیان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :