بلاول کے دھمکی آمیز بیان پر ایم کیو ایم بھڑک اٹھی!!!

پیر 6 اکتوبر 2014 13:25

بلاول کے دھمکی آمیز بیان پر ایم کیو ایم بھڑک اٹھی!!!

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے الطاف حسین کیلئے دھمکی آمیز پیغام کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس دوران بلاول زرداری کے بیان کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ نے بلاول کے بیان کو سنجیدہ لیا اوراجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

حیدرعباس رضوی نے کہاکہ پارٹی قائد سے متعلق کوئی بھی ایسابیان قابل تشویش ہے ، ایم کیوایم خود دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہے اورایسے الزامات تشویشناک ہیں ۔واسع جلیل کاکہناتھاکہ بلاول 18اکتوبر کے جلسے میں کراچی کو فتح کرنے کی کوشش کریں گے ، وہ ایسے بیانات نہ دیں جن سے دونوں جماعتوں میں دوریاں بڑھیں ۔

متعلقہ عنوان :