مخدوم جاوید ہاشمی عید کے موقع پر بھی نعروں کی زدمیں آگئے

پیر 6 اکتوبر 2014 13:13

مخدوم جاوید ہاشمی عید کے موقع پر بھی نعروں کی زدمیں آگئے

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کیلئے عید کے پرمسرت موقع پر ’گونوازگو‘ اور’داغی داغی‘ کے نعرے لگ گئے ۔تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاسی رہنماءاور پی ٹی آئی کے سابق صدرمخدوم جاوید ہاشمی شاہی عیدگاہ میں نماز عید اداکرنے پہنچنے ، نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ ایک گروہ نے اُنہیں گھیرے میں لے لیا اور ’گونوازگو‘ اور ’داغی داغی‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئے ۔

(جاری ہے)

عید گاہ سے نکلنے کے بعد جاوید ہاشمی کو میڈیا نے گھیرلیا اوراُنہوں نے غیررسمی گفتگوشروع ہی کی تھی کہ گروہ نے دوبارہ گھیرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق شرکاءنے نعرے بازی کی اورجاوید ہاشمی پر لوٹے پھینکے جس پر جاوید ہاشمی برہم ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم میں گھرے ہوئے جاوید ہاشمی کو جان چھڑانے کے لیے گونواز گو کے نعرے لگانے پڑے ، گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچے، اور میڈیا سے بات کیے بغیرہی وہاں سے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :