انکل الطاف میرےکارکنوں کوکچھ ہواتولندن میں جیناحرام کردونگا،بلاول

پیر 6 اکتوبر 2014 13:13

انکل الطاف میرےکارکنوں کوکچھ ہواتولندن میں جیناحرام کردونگا،بلاول

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہاہے کہ نواز شریف نے جمہوریت کے لیے بلی کا بچہ بھی قربان نہیں کیا، الطاف حسین اپنے ’نامعلوم‘ افراد کو سنبھالیں ، ورنہ اُن کا جینا حرام کردیں گے ۔نماز عید کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری بھٹو کاکہناتھاکہ عمران خان غیرسیاسی کارتوس ہیں ، خان صاحب نے سیاست کوکھیل سمجھ لیاہے ، کسی نے سیاست سیکھنی ہے تو ’بھٹو‘ سے سیکھے ، آئندہ وزیراعظم بھی ’بھٹو‘ ہوگا، راجہ پرویزاشرف اور یوسف رضاگیلانی میں بھی بھٹو تھا، یوسف رضاگیلانی کو اس لیے وزیراعظم نہیں بنایاگیاکہ وہ گدی نشین تھے ۔

اُنہوں نے کہاکہ ہم نے اگر کرکٹ سیکھنی ہوئی تو عمران خان کے پاس جائیں گے ، بعض قوتیں اُسے سیاست سے دوررکھناچاہتی ہیں ، وہ یہ واضح کرناچاہتے ہیں پیپلزپارٹی خاندانی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

بلاول نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’ انکل الطاف، اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں ، کارکنان پر آنچ بھی آئی تو لندن پولیس کیا، میں آپ کا جینا حرام کردوں گا‘۔

بلاول نے پیپلزپارٹی جمہوریت کے لیے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف نے جمہوریت کے لیے بلی کا بچہ بھی قربان نہیں کیاجبکہ وہ جانیں دینے والے ہیں ،دہشتگردی اور حکومتی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ ’شہبازشریف ، جن کو آپ نے پناہ دی ہے ، اُنہیں کہیں کہ سندھ میں نہ آئیں ‘۔

کہا جا رہا ہے کہ جلسہ نہ کریں حالات ٹھیک نہیں، حالات ہمیشہ پیپلزپارٹی کے لئے ہی کیوں خراب ہوتے ہیں؟ میں دیکھتا ہوں مجھے سیاست کرنے سے کون روکتا ہے، 18اکتوبر کو مزار قائد جا رہا ہوں، شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔