آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 5 اکتوبر 2014 00:03

آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) دبئی ٹی 20 میں پاکستانی بلے باز پھر دغا باز نکلے۔ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز کا واحد ٹی 20 اپنے نام کر لیا۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے واحد ٹی 20 میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اویس ضیاء اننگز کا آغاز کرنے کے لئے میدان میں اترے۔

پاکستان کی ٹیم نے ابھی 3 رنز ہی بنائے تھے کہ اویس ضیاء آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آنے والے پاکستانی بلے باز عمر امین اور صہیب مقصود بغیر کوئی رنز بنائے اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ دیگر بلے بازوں میں احمد شہزاد 10، عمر اکمل 1، شاہد آفریدی 2، انور علی 5، وہاب ریاض 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 96 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جی جے میکسویل نے 3، سی جے بوائس 2 جبکہ اے ایم سٹارک، رچرڈسن،ایس اے ایبٹ اور جے پی فلکنر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 39 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ میکسویل نے 17، فنچ 5، سمتھ 3، ہوگز نے 6 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے صرف 4 وکٹوں ک نقصان پر 98 رنز بنائے اور سیریز کا واحد ٹی 20 میچ اپنے نام کر لیا.

متعلقہ عنوان :